سپریم کورٹ، خسروبختیار اور انکے بھائی کیخلاف چیمبراپیل پرسماعت

رجسٹرار آفس کے اعتراضات کالعدم قرار، چیمبر اپیل منظور، کیس کھلی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم

بدھ 10 اگست 2022 20:40

سپریم کورٹ، خسروبختیار اور انکے بھائی کیخلاف چیمبراپیل پرسماعت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2022ء) سپریم کورٹ نے خسرو بختیار اور انکے بھائی ہاشم جواں بخت کیخلاف چیمبر اپیل پر سماعت کے موقع پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کالعدم جبکہ چیمبر اپیل منظور کرتے ہوئے کیس کھلی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

چیمبر اپیل کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ان چیمبر کی۔معاملہ میں ایڈوکیٹ احسن عابد نے خسرو بختیار اور انکے بھائی کیخلاف اثاثے چھپانے کی درخواست دائر کر رکھی ہے،درخواست گزار نے مرکزی درخواست پر اعتراضات عائد ہونے کے بعد چیمبر اپیل دائر کی تھی،عدالت نے اب سے منظور کرتے ہوئے کیسے کھلی عدالت میں لگانے کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔۔۔۔توصیف