ویلج کونسل گوہرا میرا بالا کے چیئرمین عبدالرشید اعوان کی زیر صدارت اجلاس

جمعہ 12 اگست 2022 16:37

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) ویلج کونسل گوہرا میرا بالا کے چیئرمین عبدالرشید اعوان کی زیر صدارت کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ممبران اور سیکرٹری ویلج کونسل محمد عابد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کونسل کے مسائل اور ان کے حل کیلئے مل بیٹھ کر چلنے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر میرا بالا ڈسپنسری واقعہ پر ایک قراردار بھی منظور کی گئی۔ کونسل اجلاس کے بعد چیئرمین ویلج کونسل گوہرا میرا بالا عبدالرشید اعوان کی قیادت میں ایک وفد نے تحصیل چیئرمین حویلیاں عاطف منصف خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور اپنی کونسل کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جس پر تحصیل چیئرمین حویلیاں عاطف منصف خان نے وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :