ٹیبلٹس سمیت تکنیکی آلات کی خریداری میں تاخیر کی وجہ سے ساتویں نئی ڈیجیٹل مردم شماری ملتوی ہونے کا امکان

جمعہ 12 اگست 2022 21:38

ٹیبلٹس سمیت تکنیکی آلات کی خریداری میں تاخیر کی وجہ سے ساتویں نئی ڈیجیٹل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) ٹیبلٹس سمیت تکنیکی آلات کی خریداری میں تاخیر کی وجہ سے ساتویں نئی ڈیجیٹل مردم شماری ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ادارہ شماریات کے حکام نے بتایا ہے کہ مردم شماری اکتوبر کے بجائے دسمبر میں کرانے کی تجویز پیش کی گئی۔مردم شماری کیلئے ٹیبلٹس سمیت تکنیکی آلات کی خریداری میں تاخیر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مردم شماری 15 اکتوبر2022 سے 15 نومبر2022 کے دوران کرانے کا منصوبہ تھا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ پائلٹ خانہ و مردم شماری کا عمل مکمل ہو چکا ہے تاہم مردم شماری ملتوی کرنے کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ۔اس حوالے سے حتمی فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ہوگا۔واضح رہے کہ 18 جولائی سے ہونے والے پائلٹ پراجیکٹ میں 2 لاکھ سے زائد افسران اور فوجی جوانوں نے مردم شماری کی ڈیوٹی دی۔

متعلقہ عنوان :