محکمہ ریونیو کا عملہ صحیح معنوں میں اپنی ذمہ داری سرانجام دے، ڈپٹی کمشنر نصیر آباب
کوتاہی اور غیر تسلی بخش سروے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا ،غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،محمد حسین
جمعہ 12 اگست 2022 23:04
(جاری ہے)
اس موقع پر ٹیکنیکل سپورٹر ڈویژنل ڈائریکٹر آئی ٹی نصیر آباد ڈویژن عبدالرحیم بلوچ اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نیک محمد پلال اختر منگی نذیر احمد رند سمیت دیگر آفیسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے تحصیل ڈیرہ مراد جمالی تحصیل چھتر اور نوتال کے علاقے متاثر ہوئے ہیں اور لوگوں کے مقانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ تحصیل لانڈھی تحصیل بابا کوٹ پلیانی سمیت ملحقہ علاقوں میں سیلاب سے نقصانات ہوئے لوگوں کے گھر مال مویشیوں سیلاب کے نقصانات سے محفوظ نہ رہے ،کئی علاقوں میں روڈ نیٹ ورک بری طرح متاثر ہوا ہے جسکی وجہ سے سروے کے عمل میں مشکلات درپیش ہیں سروے کا عمل مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں تحصیل بابا کوٹ کے آفیسران اور ملازمین کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ وہ جلد از جلد باقی ماندہ کام مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں ۔
اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر آئی ٹی عبدالرحیم بلوچ نے بہتر انداز میں سروے کرنے کیلئے جدید تقاضوں کے مطابق جی پی ایس سسٹم کے ذریعے سروے کرنے کے بارے میں تفصیل کے ساتھ آگاہی فراہم کی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نے کہاکہ سروے کے عمل میں سستی کا مظاہرہ کرنے والے آفسیران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، مطلوبہ رپورٹ جلد مرتب کرکے پیش کی جائے جو ٹاسک دیا گیا ہے اس کے حصول میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل طریقے سے سروے کیا جائے اور اس بات کو سو فیصد یقینی بنایا جائے کہ جو رپورٹ پیش کی جائے اس میں کسی قسم کا ابہام نہ ہوں ،سروے کے عمل کو تیز اور ایمانداری کے ساتھ پورا کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنرز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ تحصیلوں میں سروے کے عمل کی نگرانی کریں لاپرواہی کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.