ملعون رشدی پر حملہ کرنے والے ہادی مطار نے باکسنگ کی تربیت لی، تعلق نیوجرسی کے علاقے فیئرویو سے ہے ، میڈیا رپورٹ

پیر 15 اگست 2022 21:29

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2022ء) امریکی ریاست نیویارک میں ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے ملزم ہادی مطار کا تعلق نیوجرسی کے علاقے فیئرویو سے ہے، ان کے والدین لبنانی نڑاد ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مطار نے ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے سے کئی روز قبل فیئرویو کے ایک باکسنگ کلب میں تربیت حاصل کی۔

(جاری ہے)

کلب کی منیجر روزاریا کیلابریز نے بتایا کہ مطار نے اپریل میں باکسنگ کلب میں داخلہ لیا تھا جبکہ کئی روز قبل اس نے ای میل کے ذریعے بتایا تھا کہ اب وہ اپنی کلب کی ممبر شپ مزید جاری نہیں رکھنا چاہتا کیوں کہ اب وہ کچھ وقت کیلئے واپس نہیں آئے گا۔

کلب کے مالک ڈیسمونڈ بوئل نے بتایا کہ انہوں نے مطار میں ایسی کوئی بات نہیں دیکھی جس سے اس کے پرتشدد ہونے کے بارے میں ظاہر ہوتا ہو۔ انہوں نے مطار کو نرم مزاج اور خاموش طبعیت انسان قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :