آئمہ بیگ کی خالص اردو میں انٹرویو دیتے دلچسپ ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا صارفین کی آئمہ بیگ کے قومی زبان صحیح نہ بولنے پر تنقید
منگل 16 اگست 2022 17:47
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بات صرف اتنی ہے کہ جب آپ عام زندگی میں لوگوں سے بات کر رہے ہوتے ہو تو۔اتنی بات کرنے کے بعد آئمہ بیگ پھر سے انگریزی میں بات کرنے لگیں تو صحافی نے ان کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ آپ نے اردو میں بات کرنی ہے،جس کے بعد گلوکارہ تھوڑا سا شرمندہ اور کنفیوژ ہوگئیں اور پھر اردو میں انٹرویو دینے کی کوشش کرنے لگیں۔
آئمہ بیگ نے اردو میں کہا کہ میرا مطلب ہے کہ آپ جس طرح کے لوگوں کیساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں اور وہ لوگ آپ سے جس طرح بات کرتے ہیں تو پھر آپ بھی انہیں اسی طرح جواب دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسان کی ویسی ہی عادت بن جاتی ہے جیسا کہ اس کے ارد گرد کا ماحول ہوتا ہے۔آئمہ بیگ کے اس جواب پر صحافی نے ایک اور سوال پوچھا کہآپ نے ٹی وی پر اردو میں کافی پروگرامز کیے لیکن جب سے آپ میوزِ ک کے پروفیشن سے وابستہ ہوئی ہیں آپ اردو بھولتی جارہی ہیں، مسئلہ کیا ہی ۔گلوکارہ نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ایسی بات نہیں ہے، شروع سے ہی مجھے انگریزی آتی تھی۔اس ویڈیو پر زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آئمہ بیگ کے قومی زبان صحیح نہ بولنے پر تنقید کی جارہی ہے۔تاہم، کچھ سوشل میڈیا صارفین نے گلوکارہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اردو میں بات کریں یا انگریزی میں یہ ان کا ذاتی انتخاب ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.