اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا موٹر وے ایم فائیو پر مسافر بس کو پیش انے والے المناک حادثے پر اظہار افسوس

منگل 16 اگست 2022 20:00

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا موٹر وے ایم فائیو پر مسافر بس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے موٹر وے ایم فائیو پر ملتان کے قریب مسافر بس اور ٹینکر میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے اللہ تعالیٰ سے اس حادثے میں جان بحق ہونے والوں کی ایصال ثواب اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبعی خدمات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔