مائننگ کڈاسٹر سسٹم فیز ٹو II کے لیے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط

بدھ 17 اگست 2022 23:08

ُپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) محکمہ معدنیات خیبرپختونخوا نے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو مزید تیز کرتے ہوئے مائننگ کڈاسٹر سسٹم فیز ٹو II کے لیے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دئیے۔محکمہ معدنیات خیبرپختونخوا نے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو مزید تیز کرتے ہوئے مائننگ کڈاسٹر سسٹم فیز ٹو II کے لیے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دئییہیں،مائننگ کڈاسٹر سسٹم فیز ٹو سے اب خودکار طریقہ کار کے تحت لیز کا نظام منسلک ہوگا جس پر مجموعی طور پر 20 ملین روپے کی کل لاگت آئے گی۔

مائننگ کڈاسٹر سسٹم فیز ٹو کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط محکمہ معدنیات کے سیکرٹری آفس میں ہوئے اس موقع پر منعقدہ تقریب میں سیکرٹری معدنیات خیبرپختونخوا ہمایوں خان، ایڈیشنل سیکرٹری معدنیات حمید اللہ جان اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق، کڈاسٹر مائننگ سسٹم فیز ٹو میں کچھ نئے فیچرز متعارف کروایے گئے ہیں تاکہ لیز حاصل کرنے اور اس کے متعلق مزید آسانی فراہم کی جا سکے،جبکہ مستقبل میں سسٹم کے فعالیت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی معاونت حاصل کی جائے گی۔