لڑکی نے لڑکے سے شادی کی رضامندی پوچھنے کیلئے اشتہار لگوا دیئے

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی سڑک پر لگے اسٹیمرز نے شہریوں کو حیرت میں ڈال دیا

جمعرات 18 اگست 2022 21:10

لڑکی نے لڑکے سے شادی کی رضامندی پوچھنے کیلئے اشتہار لگوا دیئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) لاہور میں ایک لڑکی نے اپنے محبوب کو شادی کی پیشکش کیلئے انوکھا انداز اپنالیا، سڑک پر اسٹیمرز لگواکر سرعام پروپوز کرڈالا۔لاہور میں گزشتہ روز ایک مصروف سڑک کے اسٹریٹ پولز پر گلابی رنگ کے ڈیجیٹل اسٹیمرز دیکھ کر شہری حیرت زدہ رہ گئے۔

(جاری ہے)

یہ اسٹیمرز ایک نامعلوم لڑکی کی جانب سے لگوائے گئے جس میں اس نے اپنے محبوب کو سرعام شادی کی پیشکش کی۔

ان اسٹیمرز پر لکھا ہے کہ "فیصل عمران کیا تم ہمیشہ کیلئے میرے بنو گے؟"۔ ان اسٹیمرز کو لگانے والی لڑکی کون ہے اس بارے کچھ معلوم نہیں ہوسکا نہ ہی یہ پتا چل سکا ہے کہ فیصل عمران آخر کون ہے جس کیلئے لڑکی نے یہ منفرد انداز اپنایا ہے۔تاہم سوشل میڈیا پر ان اسٹیمرز کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس پر صارفین مختلف انداز میں تبصرے کررہے ہیں۔