ھ*وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

ڑ* وکلاء کے مسائل کے حل کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار تشکر ادا کیا

جمعرات 18 اگست 2022 23:15

1 اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2022ء) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات۔وفد نے وفاقی وزیر قانون کی جانب سے وکلاء کے مسائل کے حل کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار تشکرکیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزارت قانون وانصاف سے جاری بیان کے مطابق وفد کی جانب سے وکلاء کے چیمبرز کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے اور اسلام آباد میں لائرز کمپلیکس کی تعمیر کے فیصلے پر عملی طور پر اقدامات کے لئے وفاقی وزیر قانون کا شکریہ ادا کیا گیا۔وفاقی وزیر قانون نے لائرز کمپلیکس کا سنگ بنیاد اگلے ماہ رکھے جانے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :