سکواش کورٹس سے پاکستان کیلئے اچھی خبریں

جمعہ 19 اگست 2022 22:38

سکواش کورٹس سے پاکستان کیلئے اچھی خبریں
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2022ء) فرانس میں جاری ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے گروپ کے تینوں میچز جیت کر ناک آٹ مرحلے میں جگہ بنالی ، پاکستان نے گروپ اسٹیج کے دوسرے روز صبح نیدرلینڈز اور شام میں ہانگ کانگ کو شکست دی۔ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ فرانس کے شہر نینسی میں جای ہے۔ گروپ اسٹیج میں پہلے روز گیانا کو شکست دینے کے بعد دوسرے روز پاکستان کا پہلے سیشن میں نیدرلینڈز سے سامنا ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں پاکستان کے تینوں کھلاڑی سرخرو رہے۔محمد اصحاب عرفان نے ہلمر مولز ، نور زمان نے ہوگر ووسٹ اور حمزہ خان نے اسماعیل گیریٹس کو شکست دی۔شام کے سیشن میں پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ سے تھا اور اس میں بھی پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے۔ پہلے حمزہ خان نے جاٹ سی کو 11-4 ، 11-6 ، 11-9 اور 11-4 سے پھر نور زمان نے آکیفومی مورکامی کو 5-11، 6-11 اور 7-11سے قابو کیا۔آخری میچ میں محمد اصحاب عرفان نے شینگ ٹیم کو 1-11، 6-11 اور 2-11 سے شکست دی۔اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ناک آٹ اسٹیج کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :