ف* پاکستان کسٹمز نے 453 ملین روپے مالیت کی ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

جمعہ 19 اگست 2022 20:45

]اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2022ء) کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ (ویسٹ) ایف بی آر کراچی نے SRO-598(I)/2022 کے تحت بیش قیمت اور زیادہ ٹیرف والی زیادہ تر ممنوعہ اشیاء کو کلیئر کرکے اندرون ملک منتقل کرنے کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایم/ایس ریزگرین انڈسٹریزکے ذریعے متحدہ عرب امارات سے درآمد کردہ ایک کھیپ کو 'پرانے اور استعمال شدہ ٹائر اسکریپ' بتا کر بھیجا گیا جسے سسٹم میں ییلو چینل نشان زد کیا گیا تھا ، جب اسے مشکوک جان کر تفصیلی جانچ کے لئے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (KICT) میں بھیجا گیا اور مکمل جانچ پڑتال ہوئی تو کل 10 میں سے 9کنٹینرز سے مصنوعی زیورات، تیار حالت میں کپڑا ، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ، موبائل فون، آٹو پارٹس، فوڈ سپلیمنٹس، سیریلز، کاسمیٹکس، ڈی وی آر اور گھریلو الیکٹرانکس وغیرہ