الحمراء آرٹ میوزیم ،ْ پورا ہفتہ کھلا رہے گا

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد رفیع اللہ نے اس اقدام کا اعلان اپنے دورہ آرٹ میوزیم کے موقع پر کیا

جمعہ 16 ستمبر 2022 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2022ء) الحمراء آرٹ میوزیم پورا ہفتہ کھلا رہے گا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد رفیع اللہ نے اس اقدام کا اعلان اپنے دورہ آرٹ میوزیم کے موقع پر کیا۔محمد رفیع اللہ نے اس حوالے سے کہا کہ اس اقدام کا مقصد فنون لطیفہ سے محبت رکھنے والوں کو فن پارے دیکھنے کا موقع فراہم کر نا ہے،الحمراء آرٹ میوزیم میں 116عالمی شہر ہ آفاق آرٹسٹوں کے 175فن پارے کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

محمد رفیع اللہ نے کہا کہ لاہور بھر کی کالجز و یونیورسٹیوں کو دعوت نامے جاری کئے جائیں گے،تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ وطالبات الحمراء آرٹ میوزیم ،ْ کی خدمات سے مستفید ہو سکیں۔محمد رفیع اللہ نے کہا کہ نامو رمصور عبد الرحمن چغتائی ،استاد اللہ بخش ،صادقین،شاکر علی ،ایس صفدر ،حنیف رامے کا کام میوزیم کی زنیت ہے،احمد پرویز،کولن ڈیوڈ ،اسلم کمال،جمی انجینئر،میر ی کترینا ،کامل خان،انامولیکا و دیگر آرٹسٹوں کا کام میوزیم میں آویزاں ہے،اپنے خوبصورت محل و قوع رکھنے والا الحمراء آرٹ میوزیم ،ْ فن کی دنیا کا شاہکار ہے۔

متعلقہ عنوان :