الحمراآرٹ میوزیم پورا ہفتہ کھلا رہے گا، ای ڈی الحمرا

جمعہ 16 ستمبر 2022 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2022ء) ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا محمد رفیع اللہ نے گزشتہ روز آرٹ میوزیم کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ الحمرا آرٹ میوزیم پورا ہفتہ کھلا رہے گا، اس اقدام کا مقصد فنون لطیفہ سے محبت رکھنے والوں کو فن پارے دیکھنے کا موقع فراہم کر نا ہے،الحمرا آرٹ میوزیم میں 116عالمی شہر ہ آفاق آرٹسٹوں کے 175فن پارے رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

محمد رفیع اللہ نے کہا کہ لاہور بھر کے کالجز و یونیورسٹیوں کو دعوت نامے جاری کئے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ وطالبات الحمرا آرٹ میوزیم کی خدمات سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ نامو رمصور عبد الرحمن چغتائی،استاد اللہ بخش،صادقین،شاکر علی،ایس صفدر،حنیف رامے کا کام میوزیم کی زنیت ہے،اسی طرح احمد پرویز،کولن ڈیوڈ،اسلم کمال،جمی انجینئر،میر ی کترینا،کامل خان،انامولیکا و دیگر آرٹسٹوں کا کام بھی میوزیم میں آویزاں ہے،انہوں نے کہاکہ اپنا خوبصورت محل و قوع رکھنے والا الحمرا آرٹ میوزیم فن کی دنیا کا شاہکار ہے۔

متعلقہ عنوان :