4 سال تک جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنتی رہی
شادی کے 4 سال انتہائی تلخ رہے، شوہر کی بے وفائی، بلیک میلنگ اور تذلیل بھی برداشت کرنی پڑی، علیزے خان کا اپنے شوہر اداکار فیروز خان سے علیحدگی کا اعلان
محمد علی بدھ 21 ستمبر 2022 20:51
علیزے خان کا کہنا ہے کہ 4 سال تک جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنتی رہی، شادی کے 4 سال انتہائی تلخ رہے، شوہر کی بے وفائی، بلیک میلنگ اور تذلیل بھی برداشت کرنی پڑی۔ انتہائی سوچ و بچار کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ میں اپنی پوری زندگی اس ہولناک طریقے سے نہیں گزار سکتی۔
(جاری ہے)
علیزے خان نے مزید لکھا کہ فیروز خان سے علیحدگی کا فیصلہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل اور بہبود کے لئے کیا ہے، میں نہیں چاہتی کہ میرے بچے اس زہریلے اور پرتشدد گھرانے میں پروان چڑھیں، مجھے ڈر ہے کہ کہیں ان کے ساتھ گزارہ وقت میرے بچوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب نہ کرے۔
میں اپنے بچوں کو سکھاؤں گی کہ کوئی زخم اتنا گہرا نہیں ہوتا کہ مندمل نہ ہو سکے، کوئی زخم اتنا شرمناک نہیں کہ اسے تحفظ کی قیمت پر چھپایا جا سکے۔ یہاں واضح رہے کہ علیزے خان اور فیروز خان کے درمیان اختلافات کی خبریں کافی عرصے سے زیر گردش رہیں، تاہم کبھی بھی فیروز خان یا علیزے خان کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ اب پہلی مرتبہ علیزے خان نے سامنے آ کر اپنے شوہر سے اختلافات کی تصدیق کرتے ہوئے ناصرف سنگین الزامات عائد کیے ہیں، بلکہ علیحدگی اختیار کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔ یاد رہے کہ فیروز خان اور علیزے خان ایک بیٹا اور ایک بیٹی کے والدین ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
عامرخان نے ستارے زمین پر کی شوٹنگ شروع کردی
-
زندگی تماشا ٹک ٹاک پر پریمیئر ہونے والی پہلی پاکستانی فلم
-
مجھے رشوت دے کر فالوورز نہیں بڑھوانے، حنا رضوی
-
کینیڈا حکومت نے انور مقصود کو کِنگ چارلس پِن ایوارڈ سے نواز دیا
-
شبانہ اعظمی نے تھپڑواقعے پر کنگنا رناوت کی حمایت کردی
-
اداکارعامر خان نے ستارے زمین پر کی شوٹنگ شروع کردی
-
کنگنا رناوت تھپڑ کھانے کے بعد بالی ووڈ اداکاروں پر برس پڑیں
-
نشے میں ڈرائیونگ کا مقدمہ، روینہ ٹنڈن کو پولیس سے کلین چٹ مل گئی
-
اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے شوہر رنویر سنگھ کو سب سے زیادہ ہینڈ سم مرد قراردیدیا
-
ہمیشہ وقت کی پابندی ہی میری کامیابی کا ذریعہ ہے : عائزہ خان
-
دیپیکا نے رنویر کو سب سے زیادہ ہینڈسم مرد قرار دیدیا
-
سکھوندر سنگھ کا فلمی گانے کی 2روپے فیس لینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.