برطانوی ٹینس سٹار ایما رادوکانو کوریا اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 23 ستمبر 2022 17:00

برطانوی ٹینس سٹار ایما رادوکانو  کوریا اوپن ٹینس ویمنز سنگلز  سیمی ..
سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2022ء) برطانوی نامور ٹینس سٹار اور سابق یو ایس اوپن چیمپئن ایما رادوکانو کوریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ ایٹ رائونڈ میچ میں حریف پائولش ٹینس کھلاڑی میگڈا لینیٹ کو شکست دی۔

ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام کوریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ کوریا میں جاری ہے۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں 19 سالہ برطانوی ٹینس سٹار ایما رادوکانو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف پائولش ٹینس کھلاڑی میگڈا لینیٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔932

متعلقہ عنوان :