ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس:اسلام آباد ہائی کورٹ نے شعیب شیخ کو 7 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

پیر 26 ستمبر 2022 22:22

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس:اسلام آباد ہائی کورٹ نے شعیب شیخ کو 7 اکتوبر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2022ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کے معاملے پر شعیب شیخ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

(جاری ہے)

اپیل کنندہ شعیب شیخ عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے حکم دیا کہ اپیل کنندہ پہلے عدالت میں پیش ہوں پھر اپیلوں پر سماعت کریں گے ۔عدالت نے ایگزیکٹ کے شعیب شیخ 7 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 5 جولائی 2018 کو شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو سزا سنائی تھی شعیب شیخ کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 20 سال قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی اسلام آباد ہائی کورٹ نے شعیب شیخ کی سزا معطل کر رکھی ہی