لاہور: وسیع پیمانے پر بجلی چوری کا انکشاف

جمعہ 30 ستمبر 2022 22:41

لاہور: وسیع پیمانے پر بجلی چوری کا انکشاف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2022ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں وسیع پیمانے پر بجلی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے لیسکو کو بھجوائی گئی رپورٹ میں اس امر کی نشاندہی کی گئی ہے کہ لاہور کے مختلف فیڈرز پر 40 فیصد بجلی چوری کی جا رہی ہے جس سے لیسکو کو کروڑوں روپے ماہانہ کا نقصان ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بجلی چوری کے مرتکب علاقوں میں شہر کے وہ پوش علاقے بھی شامل ہیں جہاں بڑے بڑے سرمایہ دار رہائش پذیر ہیں۔ وزارت پاور ڈویژن نے لیسکو کی اس کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر لائن لاسز کو کم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :