راولپنڈی ،مزید 89 ڈینگی کے کیسز رپورٹ

جمعہ 7 اکتوبر 2022 21:53

راولپنڈی ،مزید 89 ڈینگی کے کیسز رپورٹ
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2022ء) راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 89 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں برس ڈینگی کے مریض کی تعداد 2905 تک پہنچ گئی،الائیڈ ہسپتالوں میں داخل راولپنڈی کے ڈینگی مریضوں کی تعداد 141 ہے ،الائیڈ اسپتالوں میں داخل 2 ڈینگی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق رواں برس ڈینگی کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق پوٹھوہار ٹائون کی یونین کونسل دھاماں سیداں اور چک جلال دین ڈینگی وائرس سے سب سے متاثرہ ہونے والے علاقے ہیں۔

متعلقہ عنوان :