فٹ بال ورلڈکپ: فیفا کے دباؤ پر یورپین کپتانوں کا ’ون لو‘ بینڈ پہننے کا فیصلہ تبدیل
پیر 21 نومبر 2022 23:31
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ بطور قومی فیڈریشنز، ہم اپنے کھلاڑیوں کو ایسی صورت حال میں نہیں ڈالنا چاہتے جہاں ان پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے لہٰذا ہم نے کپتانوں سے کہا ہے کہ فیفا ورلڈکپ کے میچوں میں بازو پر پٹی نہ پہنیں۔
اس پیش رفت پر ہم جنس پرستوں کی نمائندگی کرنے والے گروپس کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔انگلینڈ کے مداحوں کا گروپ 3 لائنز پرائڈ نے کہا کہ یہ مایوس کن ہے کہ فیفا ورلڈکپ کی خاموشی اور انحراف کا مطلب ہے کہ یورپین کپتانوں کو انسانی حقوق کے مسائل اجاگر کرنے کی کوششوں پر پیلے کارڈز کا سامنا کرنا پڑے گا۔گروپ کا مزید کہنا تھا کہ فیفا ان کے بنیادی حقوق اور ا?زادی اظہار رائے کچل رہی ہے۔انگلینڈ فٹ بال سپورٹرز ایسوسی ایشن (ایف ایس ای) نے بتایا کہ وہ اسے فیفا کی توہین محسوس کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فیفا کے صدر گیانی انفنیٹنو کے حوالے سے ہم جنس پرست اور فٹ بال کے شئقین ان سے ناراض ہیں۔انہوں نے کہا کہ ا?ج ہم دھوکا محسوس کرتے ہیں، ا?ج ہم ا?رگنائزیشن کی توہین محسوس کرتے ہیں۔ان قوموں نے مشترکہ بیان میں بتایا کہ فیفا کے فیصلے کے بعد بہت زیادہ جھنجھلاٹ کا شکار ہیں جو فیفا کے صدر کے اس بیان کے کئی دن بعد کیا گیا جس میں انہوں نے ماضی میں یورپ کی جانب سے تارکین وطن، ہم جنس پرستی اور خواتین کو ووٹ کا حق دینے میں ہچکچاہٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’دنیا کو اخلاقیات کا سبق دینے سے پہلے ہم یورپی گزشتہ 3 ہزار برسوں سے جو کچھ کر رہے ہیں اس کے لیے ہمیں ا?ئندہ 3 ہزار برس تک معافی مانگنی چاہیے‘۔مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ہم اس فیصلے کو غیر معمولی سمجھتے ہیں، ہم نے ستمبر میں فیفا کو لکھ کر اطلاع دی تھی کہ ہم ’ون لو‘ والی بازو کی پٹی پہنیں گے لیکن ہمیں کوئی ردعمل نہیں ملا۔مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ہمارے کھلاڑی اور کوچز مایوس ہیں، وہ ہم جنس پرستوں کی شمولیت کے بھرپور حمایتی ہیں اور ان کی دیگر طریقوں سے حمایت کریں گے۔فیفا نے ٹورنامنٹ کے دوران ہر راؤنڈ کے لیے مختلف مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ٹیم کے کپتانوں کی بازو پر پٹی پہننے کی مہم کا آغاز کیا ہے۔اس حوالے سے بتایا ‘گیا تھا کہ طے شدہ کوارٹر فائنلز سے پہلے کوئی تفریق نہیں ہوگی اور تمام 32 کپتانوں کے پاس موقع ہوگا کہ وہ ٹورنامنٹ کے دوران اپنی پسند کی پٹی پہنیں۔فیفا نے کہا تھا کہ یہ قوائد 13.8.1 کے مطابق ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ فیفا کے فائنل مقابلوں میں تمام ٹیموں کے کپتان وہی بازو والی پٹی پہنیں گے جو فیفا فراہم کرے گا۔ڈچ فٹ بال ایسوسی ایشن نے بتایا کہ انہوں نے بھاری دل کے ساتھ یہ فیصلہ کیا ہے۔کے این وی بی نے بتایا کہ نہیں چاہتے ہیں کہ کپتانوں کو میچ کے ا?غاز پر ہی پیلا کارڈ مل جائے، اسی لیے ہم نے بھاری دل کے ساتھ اس منصوبے کو ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مکمل طور پر کھیل کی اسپرٹ کے خلاف ہے، جو لاکھوں لوگوں کو جوڑتا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرت کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
-
ڈاکٹرز کی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء پر دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.