صدر پولیس ہری پور کی کارروائی، سریا چورگرفتار

جمعہ 25 نومبر 2022 22:28

صدر پولیس ہری پور کی کارروائی، سریا چورگرفتار
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2022ء) ہری پور صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سریا چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ صدر کی حدود چھپر روڈ بلاک کے ٹھیہ سے سریا چوری کا واقعہ پیش آیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہری پور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل صدر افتخار سواتی، ایس ایچ او تھانہ صدر مصطفی خان کو مقدمہ میں ملوث ملزم کو ٹریس کرنے اور مال مسروقہ کی برآمدگی کے احکامات جاری کئے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر نے کارروائی کے دوران محمد باسط عرف بوبی کو گرفتار کر کے 30/25 کلو چوری شدہ سریا برآمد کر لیا۔

متعلقہ عنوان :