آسٹریلیا ، مقامی سطح پر دہشت گردانہ حملے کے خطرے کے الرٹ کو "ممکنہ"سے کم کر کے "شاید " کر دیا گیا

پیر 28 نومبر 2022 12:28

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2022ء) آسٹریلیا کی اعلیٰ انٹیلی جنس ایجنسی نے مقامی سطح پر دہشت گردانہ حملے کے خطرے کے الرٹ کو "ممکنہ"سے کم کر کے "شاید " کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں 2014 کے بعد الرٹ کی اس سطح میں یہ پہلی تبدیلی ہے جو کہ پھر داعش کےممکنہ دہشتگردانہ حملوں بارے خدشات کے باعث عمل میں لائی گئی تھی۔اس بات کا اعلان پیر کو آسٹریلوی سیکورٹی انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل مائیک برجیس نے پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ مذہبی طور پر حوصلہ افزائی کرنے والے پرتشدد انتہا پسندوں سے خطرہ کم ہو گیا ہے اور آسٹریلیا کی انٹیلی جنس صلاحیتوں میں بھی بہتری آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :