ارجن کپور کو پسوڑی کے بعد حسن رحیم کا گانا پسند آگیا

بدھ 30 نومبر 2022 19:59

ارجن کپور کو پسوڑی کے بعد حسن رحیم کا گانا پسند آگیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2022ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور کی نئی انسٹاگرام پوسٹ سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ پاکستانی موسیقی کے مداح ہیں۔ارجن کپور نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں انہیں دہلی کی سرد صبح میں سفر کرتے ہوئے پاکستانی گلوکار حسن رحیم کے گانے ایسے کیسے سن کر لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ انتہائی نایاب دن، جب مجھے بھی صبح کو اٹھنا پسند آئے۔انہوں نے لکھا کہ اور ان نایاب دنوں کیلئے میں دہلی کی سردی اور خوشبو کا شکر گزار ہوں۔

متعلقہ عنوان :