خیبرپختونخوا میں خطرناک مچھر ڈینگی کاٹنے میں کمی آنے لگی

بدھ 30 نومبر 2022 22:00

خیبرپختونخوا میں خطرناک مچھر ڈینگی کاٹنے میں کمی آنے لگی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2022ء) خیبرپختونخوا میں خطرناک مچھر ڈینگی کاٹنے میں کمی آنے لگی ۔گزشتہ 24 گھنٹے میں 54 کیسز رپورٹ ہوئے ،صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد22ہزار617ہوگئی۔خیبرپختونخوا میں موسم سرد ہونے کے ساتھ ڈینگی کیسز میں کمی آنا شروع ہونے لگی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹے میں 54 کیسز رپورٹ ہوئے ،کوہاٹ میں 17،بنوں11،مانسہرہ اور پشاورمیں ڈینگی کی9-9کیسزسامنے آئے ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید2مریض داخل،ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد12ہوگئی ۔صوبے میں اس وقت ڈینگی کے ایکٹیو کیسز کی تعداد202ہے جبکہ صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد22ہزار617ہوگئی۔رواں سال اب تک صوبے میں18 افراد ڈینگی سے انتقال کر چکے ہیں۔