اسلام آباد اور گرد و نواح میں 3.6 شدت کا زلزلہ،کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

بدھ 30 نومبر 2022 22:42

اسلام آباد اور گرد و نواح میں 3.6 شدت کا زلزلہ،کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2022ء) وفاقی دارالحکومت اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں نے کچھ دیر قبل زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے جس کے بعد وہ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے علاوہ خیبرپختونخوا کے علاقے ہری پور، ایبٹ آباد اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز ایبٹ آباد سے چونتیس کلومیٹر دور اور گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے نتیجے میں اسلام آباد، راولپنڈی، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور گرد نواح میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔