داعش کا سربراہ ابوالحسن الہاشمی القریشی شام میں مارا گیا

داعش نے اپنے سربراہ کے موت کی تصدیق کردی ، متبادل کے طور پر نئے سربراہ ابو الحسین الحسینی القریشی کا نام بھی دیدیا

جمعرات 1 دسمبر 2022 11:14

داعش کا سربراہ ابوالحسن الہاشمی القریشی شام میں مارا گیا
دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2022ء) عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کا سربراہ ابوالحسن الہاشمی القریشی شام کے صوبے درعا میں مارا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق داعش کا سربراہ ایک آپریشن کے دوران مارا گیا جس کی امریکا نے تصدیق کردی ہے۔دوسری جانب دہشتگرد تنظیم داعش نے اپنے سربراہ کے موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے متبادل کے طور پر نئے سربراہ ابو الحسین الحسینی القریشی کا نام دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :