پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس ،خواجہ برادران کی بریت کی پر درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

جمعرات 1 دسمبر 2022 18:35

پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس ،خواجہ برادران کی بریت کی پر درخواست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2022ء) احتساب عدالت نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس اور بریت کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج قمر الزمان کی رخصت کی وجہ سے ریفرنس اور خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی بریت کی درخواست پر کارروائی نہ ہوسکی۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے وکلاء کی جانب سے ایک روز کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی جبکہ خواجہ سلمان رفیق خود پیش ہوئے ۔