د*سجاو، ذوالفقارعلی بھٹو کی پیپلزپارٹی عوام کی پارٹی ہے، ریحانہ لغاری

جمعرات 1 دسمبر 2022 20:55

k سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2022ء) ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی و پی پی ضلع سجاول کی جنرل سیکریٹری ریحانہ لغاری نے کہاہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو کی پیپلزپارٹی عوام کی پارٹی ہے اور اس میں خواتین کی جدوجہد شامل ہے ، بیگم نصرت بھٹو اور بے نظیربھٹو کی لازوال جدوجہد شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نیسجاول میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی پی میں خواتین کی ہمیشہ عزت افزائی کی گئی ہے کیوں کہ ہماری قائد بے نظیربھتو خود بھی ایک خاتون تھیں ، سجاول کے اس پسماندہ علاقے سے مجھے ایم پی اے اور ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی منتخب کیاگیاہے ، جو اس علاقے کے لئے اعزاز کی بات ہے ، دوسروں کو بھی چاہئے کہ عورت کو عزت او روقار سے دیکھیں ، جو خواتین کو جانوروں کے ناموں سے پکارتے ہیں ،وہ عورت کی عزت کرناسیکھیں، تقریب سے خاتون ایم پی اے اور لیڈیزونگ ڈویژنل رہنما ہیرسوھو ، سابق پی پی ضلع صدرارباب وزیراحمد میمن، محمد علی ملکانی ، اقبال میمن ، اور دیگرضلعی رہنماؤں اور ذیلی تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیااور یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کی جدوجہداور قربانیوں کا ذکر کیا۔

متعلقہ عنوان :