پی ایم ای ایکس میں12.512بلین روپے کے سودے

جمعہ 2 دسمبر 2022 15:58

پی ایم ای ایکس میں12.512بلین روپے کے سودے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2022ء) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) میںگذشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے12.512بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 13,103 رہی۔

(جاری ہے)

پی ایم ای ایکس سے جمعہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت4.893بلین روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت2.727بلین روپے،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت1.674 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت864.609 ملین روپے،ڈی جے کے سودوں کی مالیت716.119ملین روپے،چاندی کے سودوں کی مالیت671.861ملین روپے،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت384.406ملین روپے،ایس پی500کے سودوں کی مالیت192.987ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت189.915ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت178.163ملین روپے اوربرینٹ کے سودوں کی مالیت2.170 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 17لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 16.142 ملین روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :