ریوینیو کی وصولی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے ،ڈی سی پاکپتن

جمعہ 9 دسمبر 2022 17:42

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2022ء) ڈپٹی کمشنر پاکپتن سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے، ریونیو افسران سرکاری واجبات کے وصولی کے ٹارگٹ کو بروقت مکمل کریں اور اس سلسلہ میں حکومتی ہدایات پر من و عن عمل درآمد کرتے ہوئے اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے سرکاری واجبات کی وصولی اورعوامی ریلیف کے پیش نظر بورڈ آف ریونیوکے اقدامات سے متعلق بلائے گئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔

اجلاس میں اے ڈی سی آرقیوم قدرت، اے سی پاکپتن بختیار اسماعیل، اے سی عارفوالہ اظہر طارق وٹو، ایس این اے فیاض مسعود، تحصیلدار غضنفر نوید، ریونیو افسران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔اے ڈی سی آر قیوم قدرت نے سرکاری واجبات کی وصولی سمیت بورڈ آف ریونیو کے دیگر اقدامات سے متعلق اجلاس کوتفصیلی بریفنگ دی۔\378

متعلقہ عنوان :