ملتان ٹیسٹ میں 3 غلط فیصلے،علیم ڈار ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

ابرار کی بائولنگ پر بابراعظم کے ریویو لینے پر تینوں انگلش کھلاڑی آوٹ قرار

جمعہ 9 دسمبر 2022 20:04

ملتان ٹیسٹ میں 3 غلط فیصلے،علیم ڈار ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی امپائر علیم ڈار کے تین فیصلے غلط ثابت ہوئے جس کے بعد وہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے۔امپائر علیم ڈار اپنے درست فیصلوں کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں، کہا جاتا ہے کہ علیم ڈار کے فیصلوں کو چیلنج کرنا انتہائی مشکل ہے لیکن گزشتہ روز کچھ مختلف تھا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان انگلینڈ میچ کے پہلے سیشن میں ابرار احمد کی شاندار بالنگ کی بدولت انگلش ٹیم کے 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

تاہم جب بولر اور پاکستانی ٹیم نے ابرار کی 3گیندوں پر آئوٹ کی اپیل کی تو علیم ڈار نے اسے ناٹ آئوٹ قرار دیا، کپتان بابر اعظم نے ریویو لیا تو تینوں بار علیم ڈار کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔ایسے میں علیم ڈار ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے اور لوگوں نے ان پر ڈھیروں میمز بنائے، اس کے علاوہ کچھ لوگوں نے تبصرے بھی کیے۔ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ اس میں علیم ڈار کا کوئی قصور نہیں بلکہ یہ بلنگ ہی ناسمجھ آنے والی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ علیم ڈار کو تین مرتبہ اپنے فیصلے واپس لینا پڑے، میں نے انکے امپائرنگ کیریئر میں ایسا پہلے نہیں دیکھا۔