ایس پی ہیڈکوارٹرز کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل سنے

تھانہ کی سطح پر پبلک سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جا ئے گا،ایس پی ہیڈکوارٹرزفیصل سلیم

بدھ 21 دسمبر 2022 18:57

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2022ء) ایس پی ہیڈکوارٹرز فیصل سلیم نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی ہیڈکوارٹرز فیصل سلیم نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔

ایس پی ہیڈکوارٹرزفیصل سلیم نے کہاکہ مارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم فریم میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے، تھانہ کی سطح پر پبلک سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جا ئے گا، راولپنڈی پولیس شہریوں کے تحفظ، خدمات کی فراہمی اور بہتر ین سروس ڈیلیوری کویقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :