وقار ذکا ورچوئل کرنسی کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی

منگل 10 جنوری 2023 17:49

وقار ذکا ورچوئل کرنسی کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2023ء) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں میزبان وقار ذکا ورچوئل کرنسی سکینڈل کیس میں ملزم کی جانب سے صلاح الدین پہنور ایڈوکیٹ نے وکالت نامہ جمع کروا دیا۔رپورٹ کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو میزبان وقار ذکا کے خلاف 86 ملین روپے کی کرپٹو کرنسی اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

وقار ذکا کی جانب سے ایڈووکیٹ صلاح الدین پنہور نے عدالت میں پیش ہوکر وکالت نامہ جمع کروایا دیا۔ صلاح الدین پہنور ایڈوکیٹ نے دوران سماعت کہا کہ یہ کرپٹو کرنسی کا اسکینڈل نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ میرے موکل کیخلاف ایف آئی اے نے کوئی ٹھوس ثبوت پیش تک نہیں کیا ہے۔عدالت نے ورچوئل کرنسی کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے نے کیس کا چالان بھی پیش کردیا تھا۔