امریکی وزیرخارجہ 5 فروری کو چین کا دورہ کریں گے

بدھ 18 جنوری 2023 11:42

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2023ء) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن 5 فروری کو چین کا دورہ کریں گے ۔ چینی ذرائع ابلاغ نے وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن کے حوالے سے بتایا کہ چین 5 فروری کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کےدورہ چین کا خیرمقدم کرتا ہے اور ہم اس دورےکےانتظاما ت کے حوالے سے امریکی حکام سے رابطے میں ہیں ۔

(جاری ہے)

انٹونی بلنکن دورہ کے دوران اپنے چینی ہم منصب کن گینگ سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ چین نے ہمیشہ امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور مفید تعاون کے تین اصولوں کے مطابق دیکھا اور ترقی دی ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ امریکا چین کےحوالے سے مثبت سوچ اپنائے گا اور تصادم کی بجائے بات چیت کو ترجیح دے گا ۔

متعلقہ عنوان :