فلپائنی وزیر سیاحت کا چینی سیاحوں کی پہلی کھیپ کا ائرپورٹ پر استقبال

بدھ 25 جنوری 2023 16:58

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2023ء) فلپائن کی وزیر سیاحت کرسٹینا گارشیا فراسکو اور فلپائن میں چینی سفیر ہوانگ شی لیان، خرگوش کے اس نئے سال میں چینی سیاحوں کی پہلی کھیپ کا استقبال کرنے کے لیے منیلا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق کرسٹینا فراسکو نے کہا کہ چینی سیاحوں کی فلپائن میں آمد نئے سال کا ایک خوشگوار اور خوبصورت آغاز ہے، اور یہ ثابت کرتا ہے کہ فلپائن کے صدر فرڈینینڈ روموالڈیز مارکوس جونیئر کے 3 جنوری کے دورہ چین کے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلپائن ہمیشہ چینی دوستوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ فلپائن میں چین کے سفیر ہوانگ شی لیان نے کہا کہ چین اور فلپائن کے سیاحتی تعاون کی ترقی سے زیادہ چینی سیاح فلپائن کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لییفلپائن آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :