فورسز لورز فورم کے مرکزی رہنماء سلیم اختر کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب

جمعرات 26 جنوری 2023 17:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2023ء) فورسز لورز فورم پاکستان کے مرکزی رہنماء سلیم اختر کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب مقامی ہال میں منعقد ہوئی جس میں ممتاز سماجی اسکالر اینکر پرسن،کالم نگار اور قائد ہومیو پیتھ ڈاکٹر شجاع صغیر خان ،تحریک ابن آدم کے علاوہ احسن رؤف ،عبدال الرحمان ،تنظیم حسین ،شہاب الدین ،نظام الدین ،صفدر حسین ،مجیب الرحمن ،کامران الرحمان ،نسیم اختر ،شمشم اختر اور دیگر قومی و ملی شخصیات اور معززین نے شرکت کی ۔