خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی پاراچنار بازار میں کارروائی

جمعہ 27 جنوری 2023 17:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2023ء) ڈپٹی کمشنر کرم کی خصوصی ہدایت پر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے پاراچناربازار میں مختلف دکانوں کی انسپکشن کرتے ہوئے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر کارروائی کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے دودھ، کریانہ، ہوٹل، ریسٹورنٹس مچھلی اور کباب فروشوں کی دوکانوں کو چیک کرتے ہوئے دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور 2 دکانوں سے 20 کلو باسی مچھلی ملنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی ہے ، دریں اثنا متعدد دکانداروں کو لائسنس اورصحت و صفائی کے حوالے سے نوٹس بھی جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :