اسلام آباد کیپٹل پولیس کا ہوٹل آئی سوفٹ وئیر مکمل آپریشنل ،موثر انداز میں کام جاری

24گھنٹے کے دوران 2662افراد کا ہوٹلز ،گیسٹ ہائوس اور شیلڑ ہومز میں ڈیٹا درج کیاگیا شہر کی فضائی نگرانی کیلئے سیف سٹی کے جدید ڈورنز کے ذریعے نگرانی کی جاری ہے ،بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں کی شناخت کیمروںکی مددسے یقینی بنا کر ای چالان جاری کئے جارہے ہیں،سی پی اوسیف سٹی

جمعہ 27 جنوری 2023 17:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2023ء) اسلام آباد کیپٹل پولیس کا ہوٹل آئی سوفٹ وئیر مکمل آپریشنل اور موثر انداز میں کام کر رہا ہے۔ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کل2662افراد کا ہوٹلز ،گیسٹ ہائوس اور شیلڑ ہومز میں ڈیٹا درج کیاگیا،ابھی تک کل543 ہوٹلز ،گیسٹ ہائوس اورشیلٹرہومز اسلام آبا کیپٹل پولیس کے آن لائن سسٹم کے ساتھ منسلک ہیں،جس میںکل 03لاکھ 64سے زائد افراد کا ڈیٹا درج کیاجاچکا ہے ، جبکہ مشکوک افراد کو گرفتارکرکے ڈیٹا متعلقہ تھانہ جات میںقانونی کارروائی کیلئے ارسال بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے احکامات کی روشنی میں سیف سٹی پراجیکٹ شہر بھرمیںجرائم کی روک تھام ،موثر سکیورٹی اورسرویلنس میںاہم کردار ادا کررہا ہے،سی پی اوسیف سٹی سید فرید شاہ نے بتایا کہ ہوٹلز اورگیسٹ ہائوسز میں ٹھہرنے والے افراد کی شناخت اور انکے ڈیٹا کے اندراج کیلئے تمام تھانہ جات کو ہو ٹل آئی سافٹ وئیر مہیا کیا گیا ہے ،جو کہ مکمل آپریشنل اور موثر انداز میںکام کر رہا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوٹل آئی سافٹ ویئر کے ذریعے کل 2662افراد کا ڈیٹا درج کیاگیا، جبکہ ابھی تک کل 03لاکھ64ہزار سے زائدافراد کا ڈیٹا درج کیا جاچکا ہے،سسٹم میں درج ڈیٹا کی سکرونٹی کو یقینی بناتے ہوئے مشکوک افراد کو گرفتار کرکے انکے ڈیٹا متعلقہ تھانہ جات میں قانونی کا رروائی کیلئے ارسال بھی کیا گیا،سی پی اوسیف سٹی نے مزید بتا یا کہ شہر بھرکے تمام داخلی اور خارجی راستے، ریڈ زون، اہم عوامی مقامات اور مارکیٹس کی مانیٹرنگ سیف سٹی کے جدید کیمروں سے کی جا رہی ہے اور خصوصی چیک پوسٹ بھی موثر مانیٹرنگ کے لئے لگائی گئی ہے ،شہر کی فضائی نگرانی کے لئے سیف سٹی کے جدید ڈورنز کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے ،بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی شناخت سیف سٹی کے کیمروںکی مددسے یقینی بناتے ہوئے ای چالان جاری کئے جارہے ہیں،انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد کیپٹل پولیس شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لارہی ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے،ہوٹل آئی سوفٹ وئیر نا صرف با ہر سے آنے والے لوگوں کا ڈیٹا اندراج میں کارآمد ہے بلکہ سنگین جرائم میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کی نشانداہی میں انتہائی مفید ثابت ہو رہا ہے۔