اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے 10 کیٹامائن انجیکشن برآمد

ہفتہ 28 جنوری 2023 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2023ء) انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 65 کیپسول برآمد کرلے گئے۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافرکے پیٹ سے ہیروئن بھری65 کیپسول برآمد کیے گئے، ملزم غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے ابوظبی جارہا تھا۔

ادھر کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے 10 کیٹامائن انجکشن برآمد کیے گئے۔ترجمان کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کار سے 16کلو 800گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ،رنگ روڈ پشاورکے قریب خیبر کے رہائشی 2 ملزمان سے 12 کلو چرس برآمد ہوئی۔ترجمان نے بتایا کہ کوئٹہ ویسٹرن بائی پاس پرکار سے 21 کلو 850 گرام چرس برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔