انڈیا میں آ رہا ہوں‘ عثمان خواجہ کا روانگی سے قبل ٹوئٹ

جمعرات 2 فروری 2023 15:30

انڈیا میں آ رہا ہوں‘ عثمان خواجہ کا روانگی سے قبل ٹوئٹ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2023ء) آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کا ویزے کا مسئلہ حل ہو گیا جس کے بعد انہیں بھارت روانگی کے لیے کلیئرنس مل گئی۔عثمان خواجہ نے بھارت روانگی کی اطلاع سوشل میڈیا پر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ انڈیا میں آ رہا ہوں۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی کرکٹر نے سوشل میڈیا اکائونٹ پر جہاز سے اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔واضح رہے کہ ویزے کے مسائل کے باعث عثمان خواجہ آسٹریلوی اسکواڈ کے ہمراہ بھارت روانہ نہیں ہو سکے تھے۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 9 فروری سے کھیلا جائے گا۔