محکمہ زراعت کی ٹماٹرکے کاشتکاروں کو فصل کی آبپاشی میں انتہائی احتیاط برنتے کی ہدایت

جمعہ 3 فروری 2023 11:56

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2023ء) محکمہ زراعت نے ٹماٹرکے کاشتکاروں کو فصل کی آبپاشی میں انتہائی احتیاط برنتے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ موسمی درجہ حرارت کی تبدیلی کے باعث فصل کو 15 سے 20روز کے بعد پانی لگایاجائے اورٹماٹرکی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے ابتدائی ایام میں ہی 2 سے 3مرتبہ مناسب گوڈی کردی جائے تاکہ ٹماٹر کے پودوں کو نقصان نہ پہنچ سکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے”اے پی پی“کوبتایا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ گوڈی کرتے وقت ٹماٹرکے پودوں پرمٹی چڑھا دیں اور پودوں کا رخ پٹڑیوں کی جانب کرتے رہیں تاکہ ٹماٹر پانی میں گر کر ضائع نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ٹماٹرکے کاشتکار جڑی بوٹیوں کے کیمیائی انسدادکیلئے ماہرین زراعت کی سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہروں کا سپرے کریں اور اگر انہیں فصل کے بارے میں کوئی معلومات درکارہوں تو اس سلسلہ میں فوری طورپر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف یا توسیع و پیسٹ وارننگ کے عملہ سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔\378

متعلقہ عنوان :