ڈی سی لاہور کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 3 فروری 2023 22:40

ڈی سی لاہور کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اجلاس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2023ء) ڈی سی لاہور محمد علی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد مرتضی، ڈی ڈی ایچ اوز سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر زبیر نے ڈی سی لاہور محمد علی کو موسم میں نمایاں تبدیلی کے باعث ڈینگی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور محمد علی نے بدلتے موسم کے پیشِ نظر ڈینگی ٹیموں کو متحرک رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی ٹیمیں ہاٹ سپاٹس، ان ڈور اور آئوٹ ڈور ڈینگی سروئلنس پر خصوصی فوکس کریں گی،گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی انسداد ڈینگی مہم بھرپور انداز سے چلائی جائے گی تا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال بھی ڈینگی مریضوں میں کمی ہو۔ ڈی سی لاہور نے ڈینگی ٹیموں کی ریفریش ٹریننگ منعقد کروانے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :