ترکیہ زلزلہ، کئی ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی بھی ملبے تلے پھنس گئے، تلاش جاری
گھانا کے سابق فٹبالر کرسچن آسو کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا، طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل، ترک گول کیپر Eyup Turkaslan بھی مبینہ طور پر ملبے تلے پھنسنے والے افراد میں شامل،اولمپک چیمپئن ریسلر طحہٰ کا 30 سے 40 کھلاڑی ملبے تلے دبے ہونیکا خدشہ
ذیشان مہتاب منگل 7 فروری 2023 13:29
(جاری ہے)
تاہم کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد کرسچن کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے، انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق فٹبالر کی ٹانگ زخمی ہے جبکہ انہیں سانس لینے میں بھی تکلیف کا سامنا تھا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک گول کیپر Eyup Turkaslan بھی ان افراد میں شامل ہیں جو زلزلے کے نتیجے میں مبینہ طور پر ملبے تلے پھنس گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مبینہ طور پر مردوں کی والی بال ٹیم اور لڑکیوں کی انڈر 14 والی بال ٹیم کے کھلاڑی بھی زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں، کچھ کھلاڑیوں کو زندہ ملبے سے نکالا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ترکیہ میں زلزلے کے بعد کئی ریسلرز کے بھی ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، ترکیہ سے تعلق رکھنے والے اولمپک چیمپئن ریسلر طحہٰ نے 30 سے 40 کھلاڑیوں دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مدد کی اپیل کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرت کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
-
ڈاکٹرز کی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء پر دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.