پشاور۔دودھ میں وافر مقدار میں پانی کی ملاوٹ۔حیات آباد سے 16 شیر فروش گرفتار۔ 210 لیٹر سے زائدملاوٹ شدہ دودھ تلف۔ ڈپٹی کمشنر پشاورشفیع اللہ خان

منگل 7 فروری 2023 21:44

پشاور۔دودھ میں وافر مقدار میں پانی کی ملاوٹ۔حیات آباد سے 16 شیر فروش ..
ٌپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2023ء) صوبائی دارلحکومت پشاورمیں ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے پرحیات آباد سے 16 شیر فروشوں کو گرفتارکرتے ہوئی210 لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کر دیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاورشفیع اللہ خان کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیرہ صباء نے محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرینری ڈاکٹر جمال اور ویٹرینری سپر وائزر نعیم الحسن کے ہمراہ حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں میں شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا لائیو سٹاک کی جدیدموبائل لیبارٹری کے زریعے تجزیہ کیا۔

لیبارٹری رپورٹ میں دودھ میں پانی کی وافر مقدارکی ملاوٹ ثابت ہونے پر16 شیرفروشوں کو گرفتار کرکے 210لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کر دیا ۔ڈپٹی کمشنر پشاورنے انتظامی افسران کو پشاور بھر میں شیرفروشوں کی دکانوں میں دودھ کا معائنہ کر نے کا حکم دیا ہے اور ملاوٹ ثابت ہونے پر سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کی ہے۔جبکہ ان گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

متعلقہ عنوان :