رمضان میں عمرہ کیلئے 8 لاکھ غیرملکیوں نے بکنگ کروالی
سعودی عرب نے رمضان المبارک کے دوران بیرون مملکت سے عمرہ بکنگ کرانے والوں کے اعداد وشمار جاری کردیئے
ساجد علی منگل 14 مارچ 2023 11:57
(جاری ہے)
وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ وزٹ ویزے پرآنے والوں کاعمرہ پرمٹ ڈیپینڈنٹ ’مرافق‘ کے طورپرجاری نہیں کرایا جاسکتا، اس لیے افراد جو اپنے عزیزوں کوزیارت کے ویزا پربلاتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ ان کے لیےعمرہ کرنے یا روضہ رسول ﷺ کی زیارت کے لیے ’نسک‘ پلیٹ فارم سے جدا پرمٹ جاری کرائیں۔
وزارت نے مزید کہا ہے کہ نسک پلیٹ فارم کے ذریعے وزٹ ویزے پرآنے والوں کو بھی اکاؤنٹ بنانے کی سہولت فراہم کی ہے جس کے ذریعے وہ اپنے لیے عمرہ یا مسجد نبوی کی زیارت کے لیے باسانی پرمٹ جاری کراسکتے ہیں، اسی طرح مملکت میں موجود افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے لیے عمرہ پرمٹ ’نسک ‘ پورٹل سے جاری کرائیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزات کی ویب سائٹ اور ’نسک‘ پلیٹ فارم کے ذریعے عمرہ زائرین کی آمد آسان ہو گئی ہے جس کے باعث رواں سال کے دوران اب تک دنیا بھر کے زائرین کے لیے 40 لاکھ عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، عمرے کی ادائیگی کو آسان بنانے کے لیے معیاری سہولتوں کے علاوہ زائرین کو ثقافتی اور دینی معلومات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، جس کے تحت دنیا بھر سے عمرہ زائرین اب آن لائن عمرہ ویزا حاصل کر سکتے ہیں، عمرہ پیکیج ’نسک‘ اور ’مقام‘ پلیٹ فارم کے توسط سے حاصل کیا جا سکتا ہے، نجی، وزٹ اور سیاحتی ویزوں پر آنے والے زائرین کو عمرے کی ادائیگی، مسجد نبوی کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نماز ادا کرنے کی سہولت ہے، اس مقصد کے لیے نسک ایپ کے ذریعے بکنگ کرائی جا سکتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.