نیوزی لینڈ کی سری لنکا کو ویلنگٹن ٹیسٹ میں اننگز اور 58 رنز سے شکست، مشن کلین سویپ مکمل
پیر 20 مارچ 2023 15:46
(جاری ہے)
پیر کو ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 113 رنز دو کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو کوسال مینڈس 50 اور اینجلو میتھیوز ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
نیوزی لینڈ کی عمدہ بائولنگ کے باعث دوسری اننگز میں بھی سری لنکن بلے باز جم کر نہ کھیل سکے ۔ دہننجایا ڈی سلوا 98،دنیش چندیمل 62 ، کپتان دیموتھ کرونارتنے 51 اور کوسل مینڈس 50 رنز بنا کر سکے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر ٹک نہ سکا ۔سری لنکن ٹیم کیوی پہلی اننگز 580 رنز کے جواب میں 164 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور فالو آن ہونے کے بعد دوسری اننگز میں 358 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ یوں نیوزی لینڈ نے آئی لینڈرز کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں نہ صرف اننگز اور 58 رنز سے شکست دی بلکہ مشن کلین سویپ بھی مکمل کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے دوسری اننگز میں کپتان ٹم سائوتھی اور بلیئر ٹکنر نے تین، تین اور مائیکل بریسویل نے دو جبکہ میٹ ہنری اور ڈگ بریسویل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ ہنری نکولس کو عمدہ بیٹنگ پر میچ جبکہ کین ولیم سن کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔\932متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.