مناسب ویسٹ مینجمنٹ کے ذریعے گرین انرجی اور کلین ڈویلپمنٹ کے اہداف پورے کرنے پر توجہ دینا ہو گی ڈاکٹر اقرار احمد خان
جمعہ 24 مارچ 2023 23:08
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہرچند بائیو چار گزشتہ نصف دہائی سے معروف ہونے والی ٹیکنالوجی ہے تاہم اس کیلئے خام مال کی ارزاں دستیابی یقینی بنانا ہوگی کیونکہ پرائیویٹ انڈسٹری چاول، مکئی اور دوسری زرعی اجناس کی باقیات کو بائیوچار کی بجائے دیگر استعمال کیلئے ترجیح دیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کم آبادی کے حامل ممالک کے مقابلے میں پاکستان22کروڑسے زائد آبادی کے ساتھ بڑا عالمی ملک ہے جسے عوام کیلئے غذائی استحکام کے اہداف ترجیحی طور پر پورے کرنا ہیں تاہم بائیوچار اور نامیاتی کھادوں کا مشترکہ استعمال زمین کی ذرخیزی اور پیداواریت میں اضافہ کیلئے استعمال کرنا زیادہ موزوں ہوگا۔ انہوں نے جنگلات کی بے مہابا کٹائی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی موثر روک تھام کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے انسانی زندگی کو نئے چیلنجز سے دوچار کر دیا ہے جن کی وجہ سے گلیشیرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جوزرعی ترقی کو کئی حوالوں سے متاثرکریں گے۔انہوں نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دن رات کے درجہ حرارت میں خاصا فرق پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے سردیوں کا موسم کم اور گرمیوں کا دورانیہ بڑھ رہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.