فیصل آباد، چوری،ڈکیتی وراہزنی کی 110سے زائد وارداتیں،چور،ڈاکو لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار ہو گئے

جمعرات 11 مئی 2023 14:12

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2023ء) فیصل آباد شہر اور گردونواح میں چوری،ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری،110سے زائد وارداتیں،وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار ہو گئے، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے، پولیس کی ناکہ بندیاں بے سود‘ شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمد حسین کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو بھاری مالیت کے زیورات‘ نقدی لے گئے‘ الائیڈ موڑ کے قریب عبداللہ سے نقدی‘ فون‘ ایکسائز آفس کے باہر حسن اسماعیل سے نقدی‘ فون‘ ضلع کونسل چوک سے زین سے 30ہزار روپے‘ فون‘ ستارہ ٹاور چوک کے قریب ظہیر‘ ضلع کونسل چوک میں عبداللہ‘ عمر حیات سے نقدی‘ فون‘ اقبال سٹیڈیم کے قریب عمر فاروق سے 28ہزار روپے‘ فون‘ راجباہ روڈ پر طالبات سے 80ہزار روپے‘ فون‘ ضلع کچہری کے قریب عرفان‘ میاں فہیم‘ جناح کالونی میں حاجی آصف‘ جواد کلب کے قریب عثمان علی‘ 51 ج ب میں فیصل سے 30ہزار روپے‘ فون‘ اسکی اہلیہ سے بالیاں چھین لی‘ 50 ج ب میں رفاقت علی کی تھریشر مشین‘ باگیوال میں نواز‘ ڈی گرائونڈ سے بلال خالد سے فون چھین لیا‘ میونسپل ڈگری کالج کے باہر سے ملائکہ سے فون چھین لیا‘ کینال روڈ رضا گارڈن کے قریب محمد خضر‘ 204 رب کے قریب زاہد شاہ سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ وقاص چوک میں ثاقب نعیم سے نقدی‘ فون‘ ساحل ہسپتال کے قریب شمس علی سے پونے دو لاکھ روپے‘ فون اور کلائی گھڑی چھین لی گئی‘ تاج کالونی میں ریاض سے نقدی اور فون‘ حشمت چوک میں عثمان ارشاد‘ کینال روڈ 80مربعہ کے عدنان طاہر سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ سروس روڈ پر زاہد محمود‘ منصور آباد مین بازار سے اسفندطاہر‘ ٹھٹھہ پل کے قریب محمد حماد‘ 203 رب میں حسن علی سے نقدی‘ فون چھین لیا‘ 55 گ ب میں محمد خان کی حویلی سے مویشی‘ 72 گ ب میں یونس کے پولٹری فارم سے 9 لاکھ کا سامان چور لے گئے‘ 74 گ ب میں بلال‘ افضل سے موٹرسائیکلیں‘ نقدی‘ فون‘ 39 گ ب کے نادر سے نقدی‘ فون‘ 274 گ ب کے اسلم سے 50ہزار روپے‘ موٹرسائیکل‘ فون‘ 229 رب میں علی عثمان سے نقدی‘ فون‘ 229 رب سے شرافت علی‘ 109 رب میں محمد احمد سے 16ہزار روپے‘ فون‘ 411 گ ب کے مشتاق سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 411 گ ب کے حافظ وسیم‘ تاندلیانوالہ میں نوشیر سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ حافظ کلیم اللہ سے نقدی‘ فون‘ 431 گ ب میں شفقت کے ڈیرے سے مویشی‘ گوجرہ روڈ سمندری میں ضیاء الحق سے 25ہزار روپے‘ فون‘ منی بائی پاس سمندری سے جہانزیب سے 31ہزار روپے‘ فون‘ 487 گ ب میں احمد جمیل سے 16ہزار روپے‘ فون‘ 138 گ ب میں محمد ناصر کے گھر سے اڑھائی لاکھ کی نقدی‘ قیمتی سامان چور لے گئے‘ 243 رب میں جنید گلزار سے لیپ ٹاپ‘ نقدی‘ فون‘ 58 ج ب میں عمران جاوید سے ایک لاکھ روپے‘ فون‘ 61 ج ب میں خالد ابراہیم سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ فون‘ پل عبداللہ کے قریب جہانزیب سے 26ہزار روپے‘ فون‘ 277ر۔

(جاری ہے)

ب میں محمد شفاء سے 49لاکھ روپے‘66ج ب میں شریف کے گھر کا صفایا کردیاگیا۔241ر۔ب میں نسیم سے موٹرسائیکل نقدی فون صدیقیہ مل کے قریب عمران‘حاجی چوک میں کاشف نوید سے 62ہزار روپے‘فون‘ایم سی سکول کے قریب جمال گوہر سے 54ہزار روپے‘فون اورموٹرسائیکل‘ الفیاض کالونی میں شہزاد نعیم سے موٹرسائیکل‘نقدی‘فون‘237ر۔ب میں شہبازعلی سے 30ہزار روپے‘فون‘ستیانہ روڈ پر منیربابر کی فیکٹری کے باہر سے ٹرانسفارمر‘مچھلی فارم کے قریب پرویزاحمد سے دوچھترے‘فون‘غضنفرکالونی سے دلاور خان سے نقدی فون‘240ر۔

ب میں خوشحال خان کی حویل سے لاکھوں مالیت کی بھینس‘238ر۔ب میں توقیراحمد‘سول نگر میں ندیم‘ٹول ٹیکس کے قریب جاوید سے موٹرسائیکل چھین لی گئی‘جبکہ دیگر وارداتوں کے دوران بھی سماج دشمن عناصر نے بھاری مالیت کے زیورات‘نقدی اورقیمتی سامان لوٹ لیا‘جبکہ اقبال اسٹیڈیم سے ناصر مسیح‘ریل بازار سے اسامہ احسان‘امین پور بازار سے محمد فیصل‘ سبزی منڈی غلام محمد آباد سے سلیم‘باغ والی آبادی کے نوید‘202ر۔

ب میں ساہ الٰہی‘چھوٹی ڈی گرائونڈ سے سجاد حیدر‘ریکس سٹی سے علی رضا‘سبحان اڈا سے مبشرحسین‘کوہ نور چوک سے حسن رضا‘ڈی گرائونڈ سے آصف‘مدینہ ٹائون رانا بیکری سے اصغر‘حسن پورہ میں شبیرحسین‘گٹ والا سے زاہد حمید‘محمد ارشد‘یوسف آباد میں بابرمسیح‘سنت سنگھ والا میں عمیرشوکت‘راجہ روڈ سے محمد اورنگزیب‘مہندی محلہ میں یوسف اویس‘عائشہ پارک میں عبدالغفور‘واٹرورکس سے ذیشان‘38گ ب میں آصف‘39گ ب سے قادر‘266ر۔

ب میں عطاء الحق‘61ر۔ب کے نصیراحمد‘ 60ر۔ب شیراز‘432گ ب کے رافع‘بلال ٹائون کے عبدالرحمن‘فیضان مدینہ میں نواز‘مہک چوک سمندری کے عبدالرزاق‘نہر بازار سے وقاص‘قبصہ سمندری سے عابد‘عبدالواحد‘ گوجرہ روڈ پرطارق‘سمن آباد نگینہ بیکری سے نذیراحمد‘275ج ب میں اکرم‘67ج ب میں اظہر‘اعجاز‘65ج ب میں محمد عمر‘ایوب کالونی میں منیب شہزاد‘بوہڑ والا چوک سے عاصم آفتاب‘ڈگرانواں روڈ سے عرفان‘پہاڑی گرائونڈ سے محمود بٹ‘حسن عباس‘محمد عثمان‘عابد علی‘محمد آصف حنیف‘رحمان آباد میں شوکت علی اوردیگر افراد سے موٹرسائیکلیں‘موٹرسائیکل رکشہ چور لے اڑے‘پولیس ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔