ویڈیو سکینڈل کیس میں شریک ملزم ناصربٹ کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پرسماعت 23 مئی تک ملتوی

منگل 16 مئی 2023 19:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2023ء) سپیشل جج سنٹرل محمد اعظم نے مرحوم جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس میں شریک ملزم ناصر بٹ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت 23مئی تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

منگل کو عدالت نے سماعت کی اس موقع پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر شبیر ڈگری اور وکیل ملزم نصیر بھٹہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر آئندہ سماعت پر دلائل دوں گا،سماعت ملتوی کی جائے۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 23 مئی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :