سانگلہ ہل لینڈ مافیا بے لگام‘عوام انتظامیہ کے خلاف پھٹ پڑے

منگل 30 مئی 2023 13:03

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2023ء) سانگلہ ہل لینڈ مافیا بے لگام‘عوام انتظامیہ کے خلاف پھٹ پڑے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے کہا کہ گرین پنجاب ہوگاخوبصورتی میں اضافہ ہو گا اور ماحولیات میں بھی فرق پڑے گاکیا اچھا ہو اگر ماحولیات کو خراب کرنے والے مافیا کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے جو کہ جنگلات کو کاٹ کر زرعی زمینوں کو ختم کرکے سکنی بنا کر فروخت کررہا ہیانکے خلاف حکومت ایکشن کب لے گی کیونکہ یہ مافیا تیزی سے زمینوں پر کنکریٹ ڈال رہا ہے دو نمبر طریقے سے جس کی وجہ سے ماحولیات میں واضع فرق پڑتا ہیدوسری طرف دیکھیں تو ٹیکس کی مد میں حکومت کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہیسانگلہ ہل میں بھی غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں پر لینڈ مافیا اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے انکے خلاف ابھی تک کسی بھی ادارے نے کوئی قانونی کاروائی نہیں کی کیونکہ اس کی وجہ وہ مقامی لیڈر ہیں جو اس مافیا کی پشت پناہی کرتے ہیں شہریوں کا وزیراعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ ہے اس مافیا کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :